0
Saturday 14 Apr 2018 09:55

پی ٹی اے گلگت بلتستان میں جلد تھری اور فور جی سروس شروع کرے، قانون ساز اسمبلی کی قرارداد

پی ٹی اے گلگت بلتستان میں جلد تھری اور فور جی سروس شروع کرے، قانون ساز اسمبلی کی قرارداد
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے ایک قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے، جس میں پی ٹی اے سے جی بی میں بھی تھری جی فور جی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کا یہ مقتدر ایوان محسوس کرتا ہے کہ آج کے اس جدید مواصلاتی دور میں جی بی جیسا دور افتادہ علاقہ تھری جی اور فور جی سروس سے یکسر محروم ہے، جس سے عوام کو شدید مواصلاتی مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ ملک کے دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر میں تھری جی فور جی سروس دستیاب ہے۔ اس لئے یہ مقتدر ایوان پی ٹی اے اور ایس سی او حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی تھری جی فور جی سروس کو فوراً شروع کی جائے تاکہ یہاں کے عوام اس جدید مواصلاتی سروس سے مستفید ہو سکیں۔ یہ قرارداد جمعرات کے روز پارلیمانی سیکرٹری میجر (ر) محمد امین نے ایوان میں پیش کی تھی۔ اس موقع پر وزیرتعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عوامی مسئلہ ہے اسے ہم نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں دیگر کمپنیاں بھی تھری جی فور جی سروس شروع کرنا چاہتی ہیں، مگر ایس سی او اس میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ایس سی او کی سروس انتہائی خراب ہے ایس سی او کو اپنی سروس بہتر بنانے کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 717768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش