0
Tuesday 10 May 2011 22:56

پاک امریکا تعلقات فیصلہ کن موڑ پر آ گئے،اسپیکر جون بونیئر، کانگریس پاکستان کے متعلق جلدبازی میں فیصلہ نہ کرے، جان کیری

پاک امریکا تعلقات فیصلہ کن موڑ پر آ گئے،اسپیکر جون بونیئر، کانگریس پاکستان کے متعلق جلدبازی میں فیصلہ نہ کرے، جان کیری
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جون بونیئر نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات فیصلہ کن موڑ پر ہیں۔ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جون بونیئر نے کہا کہ یہ پاک امریکا تعلقات بگڑنے یا بن جانے کا وقت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اتحادی ہونے کے ناطے ملکر کام کرنا ہوگا۔
ادھر امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان کیری نے کانگریس کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اسامہ کے معاملے پر پاکستان سے متعلق جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہ دیں۔ اُسامہ بن لادن کی پاکستان میں روپوشی اور ہلاکت کے بعد امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امداد کم کرنے کے مطالبے پر گرما گرم بحث جاری ہے۔ اپوزیشن جماعت ری پبلیکن سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس Ted Poe نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اس بات کی توثیق نہیں کر دیتا کہ پاکستان امریکا کے نمبر ون دشمن کو پناہ دینے میں ملوث تھا، اس وقت تک پاکستان کو امریکی امداد سے ایک دھیلا بھی نہ دیا جائے۔ ری پبلیکن کے علاوہ ڈیموکریٹ سینیٹرز کی جانب سے بھی یہی مطالبہ سامنے آ رہا ہے، تاہم سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ اور ڈیموکریٹ سینیٹر جان کیری نے ارکان کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر پاکستان کے بارے میں جلدبازی میں بصیرت سے کام نہ لیں۔ سینیٹر کیری کی حمایت میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینیئر ری پبلیکن سینیٹر رچرڈ لوگر نے بھی کانگریس اراکین کو یہی پیغام دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 71077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش