0
Friday 20 Apr 2018 20:54

کرم ایجنسی میں گورنمنٹ ٹو کمیونٹی پروگرام کے تحت 2 منصوبوں کی تکمیل

کرم ایجنسی میں گورنمنٹ ٹو کمیونٹی پروگرام کے تحت 2 منصوبوں کی تکمیل
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے فاٹا ڈویلپمنٹ پروگرام گورنمنٹ ٹو کمیونٹی کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول بادامہ سنٹرل کرم میں سپورٹس گراونڈ کی تعمیر و بحالی پر مشتمل ایک منصوبہ مکمل کیا ہے۔ یہ منصوبہ ڈریسنگ روم، گارڈز روم، سٹور روم، 261 میٹر سیٹنگ سٹیئرز کی تعمیر اور گراونڈ کی ہمواری پر مشتمل ہے۔ توقع ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اس سکول اور ارد گرد کے علاقے میں کھیلوں کے انعقاد میں مدد ملے گی۔ ایک اور منصوبے کے تحت پولیٹیکل انتظامیہ نے پولیٹیکل کمپاونڈ میں واقع جرگہ ہال کی مرمت و بحالی مکمل کی ہے۔ یہ منصوبہ 2 کمروں، 2 دفاتر کی بحالی اور فرنیچر کی فراہمی پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے تحت جرگہ ہال کو 255 کرسیوں، 3 ٹیبل، ساونڈ سسٹم، ایک پوڈئم، پردوں کے 15 سیٹ اور ایک 5 کے وی اے جنریٹر کی فراہمی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 719313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش