0
Saturday 21 Apr 2018 13:53

کے الیکٹرک کا دعویٰ جھوٹا ثابت، کراچی میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ

کے الیکٹرک کا دعویٰ جھوٹا ثابت، کراچی میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ
اسلام ٹائمز۔ نیپرا کی جانب سے نوٹس لینے اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب كے الیكٹرک كے چیف ایگزیكٹو آفیسر طیب ترین نے دعویٰ کیا تھا کہ کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بہتر ہونے سے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آگئی ہے، لیکن دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ مضافاتی علاقوں میں 14 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ کے الیکٹرک گیس کی کمی جواز بنا کر شہر میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کے الیکٹرک کے خلاف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے بعد لوڈشیڈنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔ فیڈر ٹرپنگ اور فنی خرابی کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی بند کی جا رہی ہے۔ مستثنیٰ علاقوں میں گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ سوسائٹی، محمد عملی سوسائٹی، ایف بی ایریا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں، جن علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے، ان میں اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی، کیماڑی، احسن آباد، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، کیماڑی، مواچھ گوٹھ اور مشرف کالونی سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 719457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش