0
Saturday 21 Apr 2018 20:49

اہم قبائلی رہنماوں کا قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اہم قبائلی رہنماوں کا قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ایجنسی کے ممتاز قبائلی رہنما حاجی حسام الدین، 2 قبائلی رہنماوں شاہ ایران اورکزئی، صاحبزادہ حلیم اورکزئی کے علاوہ سینکڑوں قبائلی اور طلباء قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے۔ قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے والے قبائلی رہنماوں اور فاٹا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طالبعلم رہنماوں نے کہا ہے کہ پختونوں کو تبدیلی اور روایتی نیشنلزم کے نام پر 70 سال سے دھوکہ دیا جارہا ہے تاہم پختونوں نے دوسروں کے سیاسی مفادات کے لئے قربانی کا بکرا بننے کی بجائے پختونوں کے ملی رہبر اور بہادر و شیردل سیاستدان آفتاب احمد خان شیرپاو کی قیادت میں متحد ہونے اور قومی حقوق کے حصول کے لئے انقلابی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔ قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپاو کی طرف سے قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے والوں کو قومی وطن پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 719588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش