0
Sunday 22 Apr 2018 18:18

ایم ڈبلیو ایم کے "13 مئی یوم مردہ باد امریکہ" کی حمایت کرتے ہیں، ہر سطح پر شرکت کرینگے، جماعت اسلامی

ایم ڈبلیو ایم کے "13 مئی یوم مردہ باد امریکہ" کی حمایت کرتے ہیں، ہر سطح پر شرکت کرینگے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی دفتر مسجد قبا کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا اسد اللہ بھٹو سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں 13 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے دعوت دی ہے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری سیاسیات میر تقی ظفر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ غاصب اسرائیل کی حمایت، مسلم ممالک میں مداخلت اور خونریزی امریکہ کے ناقابل معافی جرائم ہیں، وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کے خلاف امریکی عزائم پر ہمیں تشویش ہے، پاکستان کی غیور عوام 13 مئی کو متحد ہو کر امریکہ کے انسان دشمن عزائم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر مولانا اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ہم یوم مردہ باد امریکہ کی حمایت کرتے ہیں، ہم ہر سطح پر امریکہ مخالف مظاہروں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل کی حمایت اور بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 719748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش