0
Tuesday 24 Apr 2018 13:20

خیبر پختونخوا حکومت کا یوٹرن، آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنیکا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا یوٹرن، آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور یوٹرن لے لیا۔ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 14 مئی کو بجٹ اجلاس بلانے کیلئے سمری گورنر کو بھجوا دی۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق اب صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی۔ صوبائی حکومت کے بجٹ پیش کرنے کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کو بلا رکاوٹ جاری رکھنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں جولائی کے مہینے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات پیش آسکتی تھیں۔ اپوزیشن کی جانب سے بھی صوبائی حکومت پر بجٹ پیش کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ پہلے عمران خان نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، عمران خان کی تائید میں وزیراعلٰی پرویز خٹک نے پریس کانفرنس بھی کر ڈالی تھی جس میں انہوں نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کے ساتھ نئی حکومت کے ساتھ زیادتی قرار دیا، لیکن صرف ایک ہفتے بعد اچانک ہی صوبائی حکومت نے یوٹرن لے لیا اور غیر آئینی قرار دیئے جانے والے بجٹ کو آئینی قرار دیتے ہوئے بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 720167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش