0
Monday 30 Apr 2018 23:16

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 3 روپے 55 پیسے اضافے کے بعد 68 روپے 85 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 721586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش