0
Tuesday 1 May 2018 10:35

جماعت اسلامی مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے یوم مزدور کے موقع پر منصورہ لاہور میں ورکرز کیساتھ دن کا آغاز کیا۔ انہوں نے ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا، ناشتے میں ورکرز کو حلوہ پوری، پراٹھے، چائے اور دہی کھلایا گیا۔ اس موقع پر ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، مزدور اس ملک کے دست و بازو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دلائے گی، موجودہ حکومت کی پالیسیوں میں مزدوروں کیلئے کچھ نہیں، نہ ہی کوئی سیاسی جماعت اس حوالے سے کوئی واضح وژن رکھتی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک جامع پلان تیار کر رکھا ہے، مزدوروں کے بچوں کو تعلیم، صحت سمیت تمام بنیادی سہولتیں مفت فراہم کریں گے، مزدور کو ملک کا باعزت شہری بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 721621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش