0
Wednesday 2 May 2018 23:07

جی بی میں ٹیکس لگانے کی کوشش کی گئی تو سخت تحریک چلانے پر مجبور ہوگی، مولانا سلطان رئیس

جی بی میں ٹیکس لگانے کی کوشش کی گئی تو سخت تحریک چلانے پر مجبور ہوگی، مولانا سلطان رئیس
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چئیرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ گورننس آرڈر میں ترمیم کے ذریعے سے جی بی میں دوبارہ ٹیکسز لگانے کی تیاری کی جارہی ہے جو کہ موجودہ حکومت کی سیاسی موت ہوگی۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کسی ایسے فیصلے کو برداشت نہیں کرسکتی جس میں علاقے کے غریب عوام کے ساتھ ظلم ہو۔ مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں گورننس آرڈر میں ترمیمی مسودے کے حوالے سے صوبائی حکمرانوں نے جی بی کی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے ہیں اور بہت ساری جماعتوں سمیت اسملی ممبران کو اعتماد میں لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے مقابلے میں نیا سیاسی عارضی اتحاد بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے دوبارہ ٹیکس لگایا جاسکے۔ لیکن یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اب گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوان باشعور ہوچکے ہیں۔ ان کو کسی اتحاد کی ضرورت نہیں اور عوامی ایکشن کمیٹی پر اعتماد سیاسی بنیاد پر نہیں بلکہ سچائی اور عوام دوستی کے بنیاد پر ہے۔ عوام کے دلوں سے عوامی ایکشن کمیٹی کی محبت کو نہیں نکالا جاسکتا۔ انہوں کہا کہ اگر ایک بار پھر سے جی بی میں ٹیکسز لگانے کی کوشش کی گئی تو عوامی ایکشن کمیٹی پہلے سے منظم اور سخت تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 721990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش