0
Thursday 10 May 2018 09:50

آئی جی پنجاب کی حساس مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کی ہدایت

آئی جی پنجاب کی حساس مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کی 35575 مساجد اور امام بارگاہوں جبکہ 1858 مدنی دسترخوانوں اور رمضان بازاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے جائیں اور ماہ مقدس کے آغاز سے قبل پنجاب بھر کے حساس مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں کے گرد و نواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کئے جائیں، رمضان المبارک کا سکیورٹی پلان تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں تیار کرائیں خاص کر افطار کے اوقات میں شاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں رمضان کے دوران شاپنگ سنٹرز، مارکیٹوں اور بینکوں کی سکیورٹی پر بھی خاص توجہ دی جائے جبکہ اہم مقامات پر شہریوں کی سنیپ چیکنگ کے علاوہ ہوٹلز، سرائے اور گیسٹ ہاؤسز کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 723550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش