0
Friday 11 May 2018 10:01

سندھ اور پنجاب پولیس کا کریمنلز ریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم باہم منسلک کر دیاگیا

سندھ اور پنجاب پولیس کا کریمنلز ریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم باہم منسلک کر دیاگیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اور پنجاب پولیس کا کریمنلز ریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم باہم منسلک کر دیا گیا ہے جس سے مجرموں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ لاہور میں منعقدہ  تقریب میں سندھ اور پنجاب پولیس نے مجرموں کے ریکارڈ کو اکٹھا کر دیا، تقریب میں ایڈیشنل جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان، ڈی آئی جی آئی ٹی سندھ جاوید اکبر ریاض اور ڈائریکٹر آئی ٹی سندھ تبسم عابد نے شرکت کی۔ دونوں صوبوں کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کے بعد جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ سندھ اور پنجاب پولیس کے تمام تھانہ جات، ایس ایس پی دفاترز اور سی آئی اے سینٹرز سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ دونوں صوبوں کی جیلوں میں کمپیوٹرائزڈ کریمنلز ریکارڈ ایک سافٹ ویئر کے ذریعے دستیاب ہوگا جس کے باعث پولیس کیلئے مجرموں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ سندھ پولیس کے پاس دو لاکھ 60 ہزار، پنجاب پولیس کے پاس 12 لاکھ کریمنلز کا ریکارڈ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 723846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش