0
Thursday 31 May 2018 18:11

کراچی میں رینجرز کے گرمی سے بچاؤ کیلئے ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم

کراچی میں رینجرز کے گرمی سے بچاؤ کیلئے ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے کراچی میں شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے ضروری سہولیات موجود ہیں۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ رینجرز نے شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر شہریوں کے لئے ہیٹ اسٹرک سے بچاؤ کے لئے مختلف سہولیات موجود ہیں اور شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے مفت طبی سہولیات بھی دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملیر کالا بورڈ، ڈاکخانہ چورنگی، شاہ نواز چوک، کے ڈی اے فلیٹس سرجانی ٹاؤن، دربار چوک ماڑی پور، طاہر ولا چورنگی گلبرک، ڈسٹرکٹ سینٹر آفس نارتھ ناظم آباد، سہراب گوٹھ، حیدری مارکیٹ قلندریہ چوک، پاک بازار گلشن بہار ٹاؤن، کٹی پہاڑی، قصبہ کالونی، گلشن منصور اور مواچھ گوٹھ حب ریور شامل ہیں۔ اہلیان کراچی نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے فراہم کردہ ان سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔
خبر کا کوڈ : 728668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش