0
Tuesday 5 Jun 2018 19:13

کشمیر کی آزادی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، سید صلاح الدین

کشمیر کی آزادی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے غیور مسلمان 70 سال سے بھارتی جبروستم کا بڑی جرات کیساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، 10لاکھ بھارتی آرمی ظلم کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرچکی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے غیور مسلمان کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے پر آج بھی ڈتے ہوئے ہیں اب تک لاکھوں کشمیری مسلمان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں کشمیر کی آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے، جہاد میں امت کی بقاء ہے اور یہ وہ راستہ ہے جو آخری رسول اکرم  نے اُمت کو دکھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سید صلاح الدین نے جامع مسجد جوہر کالونی صادق آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد سلیم کمبوہ نے کی، جبکہ امیر شہر حاجی عبدالعزیز، تحصیل صدر متحدہ مجلس عمل خواجہ قاری سعید احمد، حاجی محمد اکرم وڑائچ، حاجی ریاض احمد چیمہ، سلیم اللہ و دیگر ذمہ داران بھی تقریب میں موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، لاکھوں کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا، حزب المجاہدین پنجاب کے امیر مجیب الرحمن مزاری نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان گاجر مولی کی طرح کٹ رہے ہیں اور کشمیر میں انسانی خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور مودی سرکار آبی جارحیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، تحصیل امیر متحدہ مجلس عمل قاری سعید احمد نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بزدل قیادت سے چھٹکارا حاصل کر کے ملکی حالات بہتر کر سکتے ہیں، عوام الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کا بھرپور ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 729750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش