0
Wednesday 6 Jun 2018 18:53

ملتان، یوم علی کے تمام جلوس اختتام پذیر، چوک گھنٹہ گھر میں نماز مغرب کا اہتمام

ملتان، یوم علی کے تمام جلوس اختتام پذیر، چوک گھنٹہ گھر میں نماز مغرب کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی عقیدت اور غم کیساتھ منایا گیا، ملتان کی تمام امام بارگاہوں شاہ یوسف گردیز، امام بارگاہ جوادیہ، امام بار گاہ ناصر آباد جھک، امام بار گاہ تھلہ سادات، امام بار گاہ خلاصی لائن، امام بار گاہ دولت گیٹ، امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ، امام بارگاہ ممتاز آباد، امام بار گاہ ابوالفضل العباس سمیت دیگر میں 18 رمضان المبارک سے مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوا، جو 21 رمضان المبارک تک جاری رہا، جبکہ ملتان کی مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد کیے گئے، ملتان میں تابوت و ذوالجناح کا مرکزی ماتمی جلوس انجمن ینگ مین رضویہ کے زیراہتمام امام بارگاہ ناصر آباد جھک سے برآمد کیا گیا، جو اپنے مخصوص راستوں صرافہ بازار، مسجد ولی محمد جہاں دوران جلوس مجلس عزا منعقد ہوئی، جس سے علامہ اسد جوہری نے خطاب کیا، دوران جلوس دوسری مجلس عزا چوک بازار میں ہوئی جس سے علامہ سید شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔ بعدازاں جلوس سرکلر روڈ، لوہاری گیٹ جہاں زنجیرروں کا ماتم ہوا  اور گھنٹہ گھر چوک پر نماز مغرب علامہ سید کاشف ظہور نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی، افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جہاں سے جلوس گلی امام دین سے ہوتا ہوا آستانہ حضرت پیرلعل شاہ پر اختتام پزیر ہوا، جلوس سے قبل امام بارگاہ ناصر آباد جھک میں مجلس عزا منعقد ہوئی، انتظامیہ کے علاوہ جلوس انتظامیہ کی جانب سے بھی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے، ملتان میں دوسرا جلوس صبح 6 بجے امام بارگاہ کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والا ملتان کینٹ سے برآمد ہوکر شیر شاہ روڈ چوک عزیز ہوٹل بومن جی چوک صدر بازار محفوظ چوک سے دوبجے دن امام بار گاہ کاشانہ شبیر لال کرتی پر اختتام پذیر ہوا۔      
خبر کا کوڈ : 729933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش