0
Friday 8 Jun 2018 22:11

پاراچنار، طالبان کی جانب سے ایک بار پھر دھمکی آمیز پمفلیٹ کی تقسیم

پاراچنار، طالبان کی جانب سے ایک بار پھر دھمکی آمیز پمفلیٹ کی تقسیم
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں داعش کی جانب سے وقتا فوقتا دھمکیوں پر مبنی پمفلیٹس کی تقسیم ایک روٹین بنی ہوئی ہے۔ کوئی سال یا مہینہ ایسا نہیں گزرتا، جس میں طالبان یا داعش کی جانب سے دھمکی نہ دی جائے۔ یا پاراچنار میں کوئی جان لیوا کارروائی انجام  نہ پائے۔ حسب سابق گزشتہ روز بھی کرم کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سڑک پر متعدد دھمکی آمیز پمفلیٹ برآمد ہوئے۔ جس میں کچھ طوری بنگش قبائل کو بالعموم جبکہ چند مخصوص افراد کو بالخصوص دھمکی دی گئی تھی۔ 
پمفلیٹ جو اپر کرم کے علاقوں شلوزان،شبلان، کڑمان اور نستی کوٹ وغیرہ کی مین سڑکوں سے برآمد ہوچکے ہیں۔ ان میں شلوزان کے ہدایت علی ولد محبوب علی، نستی کوٹ کے رفیق حسین ولد یوسف حسین، اور شبلان کے بلال حسین ولد غلام حسین قابل ذکر ہیں۔ داعش کی جانب سے جاری دھمکی آمیز ان لیٹرز میں مذکورہ افراد کو دھمکی دی جاچکی ہے کہ تم لوگوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا جارہا ہے کہ اپنی تمام تر تنظیمی سرگرمیوں خصوصا اپنے متعلقہ تنظیموں کو فوری طور پر خیرباد کہیں، بصورت دیگر انکو یا انکے خانوادوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ مذکورہ افراد سے جب رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی بذریعہ ڈاک اور کھلے خط کے ذریعے اسی نوعیت کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں۔ تاہم وہ دہشتگردوں سے کسی صورت میں دبنے والے نہیں۔ خواہ کچھ بھی پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور داعش کے ساتھ ہمارا ٹاکرا ازلی اور ابدی ہے۔ انہیں ہماری قوت اور طاقت کو بخوبی اندازہ ہے۔ لہذا جو چاہیں کرلیں۔ ہم اپنے خط سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 730381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش