0
Thursday 19 May 2011 21:07

سپریم کورٹ کی حکومت کو الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلئے 3 ہفتے کی مہلت،حکومت نے حل نہ نکالا تو مناسب احکامات جاری کرینگے

سپریم کورٹ کی حکومت کو الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلئے 3 ہفتے کی مہلت،حکومت نے حل نہ نکالا تو مناسب احکامات جاری کرینگے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کے بغیر ضمنی انتخابات نہیں ہو سکتے، حکومت اپنی غلطی درست کرے ورنہ عدالت نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے گی تو حکومت کے لیے بہت مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی فہرستوں سے متعلق عمران خان کی آئینی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کے بغیر انتخابی فہرستیں نہیں بن سکتیں اور اٹھارویں ترمیم کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات آئین کے مطابق نہیں، ایسا کیا جائے تو ضمنی انتخابات کی کیا حثیت ہو گی، عدالت حکومت کو دو ماہ سے بتا رہی ہے کہ یہ اقدام درست نہیں حکومت کو عدالت کی جانب سے وقت دیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن خود نوٹیفیکیشن، کالعدم قرار دے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت فی الحال تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اگر حکومت نے حل نہ نکالا تو مناسب احکامات جاری کرینگے۔ عدالت نے حکومت کو الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلئے 3 ہفتے کی مہلت دے دی۔
خبر کا کوڈ : 73065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش