0
Wednesday 13 Jun 2018 18:40

سی این جی اسٹیشن میرا نہیں جے یو آئی (ف) کے پرویز خٹک کا ہے، سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک

سی این جی اسٹیشن میرا نہیں جے یو آئی (ف) کے پرویز خٹک کا ہے، سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے امیدواروں کی اسکروٹنی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نادہندہ نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے ہوتی سی این جی اسٹیشن کی ملکیت کی بھی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی اسٹیشن جے یو آئی (ف) کے پرویز خٹک کا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ "میرا کوئی سی این جی اسٹیشن نہیں ہے" اس حوالے سے نام کی مماثلت کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے 10 کروڑ کے ڈیفالٹر ہونے کا میڈیا سے پتا چلا، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں ایک روپے کا بھی ڈیفالٹر نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پروپیگنڈا کرنے والی جماعتوں کو انتخابات کے میدان میں شکست سے دوچار کروں گا، مرکز اور صوبے میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ واضح رہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے اپنی رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائی، جس میں حامد سعید کاظمی اور فضل الرحمٰن سمیت پرویز خٹک بھی 10 کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ قرار دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 731505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش