0
Thursday 14 Jun 2018 23:52

میری جنگ ایک طاقتور مافیا کے ساتھ ہے جو میرے خلاف ہر محاذ پر سرگرم ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

میری جنگ ایک طاقتور مافیا کے ساتھ ہے جو میرے خلاف ہر محاذ پر سرگرم ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ میری جنگ ایک طاقتور مافیا کے ساتھ ہے جو میرے خلاف ہر محاذ پر سرگرم ہے، میں نے نہ کوئی قرض معاف کرایا اور نہ ہی میں ڈیفالٹر ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرزا فارم ہاؤس بدین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جمہوری طاقتوں کو ایک ہی کوشش کرنی چاہیئے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔ انہوں نے کہا ایک سازش کے تحت مجھ پر قرض معاف کرانے اور ڈیفالٹر ہونے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ قرض معاف کرانے اور ڈیفالٹر ہونے کا جو الزام مجھ لگایا جا رہا ہے، تین بار ہائی کورٹ اور ایک بار الیکشن ٹربینل ان الزامات اور اعتراضات کو رد کرکے الیکشن لڑنے کی اجازت دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا بار بار مجھ پر یہ الزام توہین عدالت ہیں، میری مخالف طاقتوں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملتا تو پرانے مسترد الزام پھر سامنے لے آتے ہیں، اعلیٰ عدالتوں کے بار بار فیصلوں کو مذاق بنایا جارہا ہے اور عدالتی فیصلوں کے مطابق مجھ پر قرضوں اور ڈیفالٹر کے الزامات غلط ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میں نے کبھی قرض معاف نہیں کروایا، یہ عدالتوں میں ثابت کر چکی ہوں، جن لوگوں نے قرض معاف کرائے ملک کو لوٹا سندھ کو تباہ کیا ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوتی، جن الزامات کو عدالتیں بار بار مسترد کر چکی ہیں ان پر مخالفین کے الزام توہین عدالت ہے۔
خبر کا کوڈ : 731761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش