0
Thursday 28 Jun 2018 21:26

کشمیر میں ستر سال سے بدترین جبر و تشدد جاری ہے، مشترکہ مزاحإتی قیادت

کشمیر میں ستر سال سے بدترین جبر و تشدد جاری ہے، مشترکہ مزاحإتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری کشت و خون، قتل و غارتگری، کریک ڈاؤن کا سلسلہ جار۴ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران عام لوگوں کو مارا پیٹا اور ان کی تذلیل کا سلسلہ دراز تر کیا گیا ہے۔ بھارتی ایجنسیوں کے ذریعے کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے سلسلے کو سفاکانہ ،غیر جمہوری اور بدترین جبر و تشدد سے تعبیر کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ بھارت کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا لہو بے دردی کے ساتھ ارزان کررہا ہے لیکن کوئی اس کے ہاتھ روکنے کی سعی نہیں کررہا ہے۔

مشترکہ قیادت نے کہا کہ 2016ء میں عوامی تحریک کے بعد بھارتی قیادت نے ان کے مقامی گماشتوں اور زرخرید میڈٖیا کے ذریعے مزاحتمی قیادت اور تحریک کے خلاف ایک زہر آلود پروپیگنڈا کی تحریک چلائی اور ای ڈی، این آئی اے اور دوسری ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی کوششیں کیں۔ مشترکہ قیادت نے کہا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کشمیر میں جاری جبر و تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے ایک خوش آئند رپورٹ جاری کی ہے۔ کشمیری اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل جس کا آج کل اجلاس ہورہا ہے پر زور دیتے ہوئے مشترکہ قیادت نے کہا کہ وہ دبائے جارہے کشمیریوں کی حالت زار پر رحیمانہ اور ہمدردانہ التفات کریں اور بھارتی فوج و فورسز کے ہاتھوں جاری کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال میں لائیں۔
خبر کا کوڈ : 734265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش