0
Thursday 28 Jun 2018 17:26

پشاور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، لڑکیاں بازی لے گئیں

پشاور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، لڑکیاں بازی لے گئیں
اسلام ٹائمز۔ پشاور بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ نتائج کے مطابق ٹاپ 20 پوزیشن میں سرکاری سکولوں سے تعلق رکھنے والے کوئی طالبعلم بھی جگہ نہ بنا سکے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں ایک بار پھر لڑکیاں بازی لے گئیں اور ٹاپ 20 پوزیشنز 24 لڑکیوں نے حاصل کیں۔ پشاور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پشاور ماڈل سکول کی طالبہ سارہ یوسف نے 1062 نمبر لیکر سائنس گروپ میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسری پوزیشن بھی پشاور ماڈل سکول کی طلبہ بختاور اور طوبٰی گل نے سائنس گروپ میں 1060 نمبر لیکر حاصل کی ہے، جبکہ اسی سکول کی سنیہ شاہ اور پشاور ماڈل سکول کی انیبہ 1058 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہی۔ دوسری جانب آرٹس گروپ میں لنتا خان 958 نمبر لیکر پہلے جبکہ حسین اللہ 939 نمبر لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پشاور فارورڈ گرلز ہائی سکول کی تانیہ جمال 932 اور عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کے ساجد اللہ 932 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

نگران وزیراعلٰی دوست محمد نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ امتحانات میں 1 لاکھ 54 ہزار 511 طلبا نے حصہ لیا۔ کامیاب ہونیوالے طلبا کا مجموعی تناسب 60 فیصد رہا۔ نویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 53 فیصد جبکہ دسویں جماعت میں 67 فیصد رہا جو مجموعی طور پر 60 فیصد بنتا ہے۔ نویں کلاس کے سائنس گروپ میں کامیاب طلباء کا تناسب 63 فیصد اور آرٹس گروپ میں 28 فیصد رہا۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلٰی کے پی دوست محمد نے کہا کہ جامعات میں ریسرچ ورک گریجویٹ لیول پروگرام شروع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کا غلط استعمال تباہی کا باعث بن رہا ہے، امتحانات کے دوران موبائل فون کے ذریعے نقل روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 734297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش