0
Friday 6 Jul 2018 20:46

احتساب عدالت کا فیصلہ، گلگت میں درجن بھر لیگیوں کا مظاہرہ، سکردو میں خاموشی

احتساب عدالت کا فیصلہ، گلگت میں درجن بھر لیگیوں کا مظاہرہ، سکردو میں خاموشی
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد گلگت میں درجن بھر لیگیوں نے روڈ پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا جبکہ سکردو میں مکمل خاموشی چھائی رہی، تاہم تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا مٹھائیاں تقسیم کیں، گلگت میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران احتساب عدالت کا فیصلہ آیا تو کارکنوں نے جشن منایا، دوسری طرف مشیر اطلاعات شمس میر کی قیادت میں درجن بھر لیگیوں نے احتجاج کیا، روڈ پر ٹائر جلائے گئے، مشیر اطلاعات نے نعرے لگوائے۔ دوسری جانب چلاس میں لیگی کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر چوک پر مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی، دوسری طرف چلاس میں ہی صدیق اکبر چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
خبر کا کوڈ : 736179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش