0
Monday 16 Jul 2018 14:46

ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری پانچ روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل باقری نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستانی ہم منصب جنرل باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل باجوہ نے مہمان آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور خوش آمدید کہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان جی ایچ کیو میں وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، پاک ایران بارڈر منیجمنٹ اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے دونوں ممالک کے افواج کے درمیان روابط مزید بڑھانے پر زور دیا۔ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک ایران درمیان رابطوں سے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایرانی آرمی چیف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 738145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش