0
Friday 20 Jul 2018 12:00

ہارون بلور پر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی

ہارون بلور پر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کو خودکش حملے میں شہید کرنے والے بمبار کی شناخت ہوگئی، حملہ آور ہنگو کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے پولیس حکام نے ہارون بلور پر خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کر لی ہے، بمبار کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو سے تھا۔ قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ہارون بلور شہادت کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کے پی پولیس حکام کو طلب کیا، پولیس حکام نے قائمہ کمیٹی کو کیس میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔ پولیس حکام نے کہا کہ وہ دہشتگرد کے سہولتکاروں کے بھی قریب پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق وہ بمبار کے سہولتکاروں تک جلد پہنچ جائے گی۔ خیال رہے کہ پولیس مستونگ خودکش بمبار کی شناخت بھی کر چکی ہے، آئی جی بلوچستان کے مطابق خودکش حملہ آور حفیظ نواز کا آبائی تعلق ایبٹ آباد سے تھا، جس کی فیملی بعد میں سندھ چلی گئی تھی۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی (نیکٹا) نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن سے قبل بڑے سیاسی ناموں پر حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر ملک بھر میں سکیورٹی ادارے الرٹ ہو گئے ہیں، نیکٹا سربراہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ تمام سیاسی قیادت کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔ دریں اثنا آئی جی اسلام آباد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو 68 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا تھریٹ الرٹ سیاسی لیڈر اور کارکنوں سے متعلق تھے، عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سے متعلق بھی تھریٹ الرٹ ملا۔
خبر کا کوڈ : 738996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش