0
Saturday 21 Jul 2018 15:02

کیپٹن (ر) صفدر کے گلے اور کان میں خرابی، ڈاکٹرز کی ٹیم جیل پہنچ گئی

کیپٹن (ر) صفدر کے گلے اور کان میں خرابی، ڈاکٹرز کی ٹیم جیل پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس جیل پہنچ گئی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی، جب وہ اپنی قانونی ٹیم سے ایون فیلڈ کیس میں سزا اور دیگر مقدمات پر مشاورت کر رہے تھے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کر لئے گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی جیل پہنچ گئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا علاج جیل میں ہی کیا جائے گا، ڈاکٹر نے کیپٹن صفدر کو گلے اور کان میں انفیکشن کی تشخیص کی ہے اور ادویات تجویز کی ہیں۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ 8 جولائی سے اڈیالہ میں قید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 739215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش