0
Monday 23 Jul 2018 12:36

اپنے دور میں خیبر پختونخوا سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا، فیصل کریم کنڈی

اپنے دور میں خیبر پختونخوا سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا، فیصل کریم کنڈی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی برسرِاقتدار آ کر ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں صوبائی خودمختاری، این ایف سی ایوارڈ، اٹھارویں ترمیم اور صوبے کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخوا رکھ کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی دور حکومت میں ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا سے بھی بیروزگاری کا خاتمہ کیا اور تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں یونیورسٹیاں، کالجز اور سکولز کا قیام عمل میں لایا جس سے آج بھی لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق آئندہ بھی روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اپنی پارٹی منشور میں ’’غربت مٹاؤ ‘‘ پروگرام شامل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خالی خولی نعروں کی بجائے عملی کام پر یقین رکھنے والی پارٹی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس انداز سے انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے اس سے مخالفین کے منہ بند ہوگئے ہیں اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے انہیں بےجا تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 739689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش