0
Tuesday 24 Jul 2018 16:10

طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد

طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کر دیا، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی 31 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس طاہرہ صفدر 5 اکتور 1957ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں، وہ سید امتیاز حسین کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے 22 اپریل 1982ء کو تاریخ رقم کی اور مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد سول جج بنیں، 7 ستمبر 2009ء کو بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئیں اور 11 مئی 2011ء کو مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا، وہ اس 3 رکنی بینچ کا حصہ بھی ہیں، جو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 739981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش