0
Wednesday 25 Jul 2018 06:56

زکوٰۃ خالصتاً مستحقین کا حق ہے، راجہ فاروق

زکوٰۃ خالصتاً مستحقین کا حق ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے 10کروڑ 74لاکھ 34ہزار روپے کے زکوٰۃ منافع فنڈ کے بجٹ جبکہ پچھلے برس کے نظرثانی تخمینہ10  کروڑ 54لاکھ 14ہزار 923روپے کی منظوری دیدی، زکوٰۃ منافع فنڈ بورڈ کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ خالصتاً مستحقین کا حق ہے، حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زکوٰۃ فہرستوں کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرستوں سے موازنہ کریں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے ماہانہ قسط لینے والے زکوٰۃ سے رقم حاصل نہ کر سکیں۔ دریں اثنا مسلم لیگ پونچھ ڈویژن کے صدر راجہ فیصل آزاد کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سردار عتیق اقتدار کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق گذشتہ روز حنیف عباسی کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے حنیف عباسی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
 
خبر کا کوڈ : 740104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش