0
Tuesday 24 Jul 2018 22:34

ضد و ہٹ دھرمی برصغیر کے امن و سکون کیلئے خطرہ ہے،میرواعظ عمر فاروق

ضد و ہٹ دھرمی برصغیر کے امن و سکون کیلئے خطرہ ہے،میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کے ارباب سیاست کی مسئلہ کشمیر کے حل کے تئیں ضد اور ہٹ دھرمی سے بیان میں سینٹرل جیل سرینگر میں مقید کشمیری سیاسی نظر بندوں کی بھوک ہڑتال کو ان قیدیوں کے تئیں جیل حکام کی جابرانہ پالیسیوں کا ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ مذکورہ جیل سے چند ماہ قبل ایک عسکریت پسند کے فرار کے بعد جس طرح پورے جیل خانے کو ان قیدیوں کیلئے ٹارچر سینٹرل میں تبدیل کردیا گیا ہے وہ حد درجہ قابل مذمت ہے۔ حریت کانفرنس (م) کے بیان میں کہا گیا کہ جیل میں مقید کشمیری سیاسی نظربندوں کو جس طرح جیل حکام کی جانب سے غیر انسانی رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کو طبی اور دیگر سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے اور عدالتی پیشیوں پر مقررہ وقت پرپیش عدالت حاضر نہیں کیا جارہا وہ ان قیدیوں کے تئیں انتقام گیرانہ سیاست کاری کا مظہر ہے۔

حریت کانفرنس (م) کے بیان میں حقوق بسر کے عالمی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ جموں و کشمیر اور بھارت کی دیگر ریاستوں کی مختلف جیلوں میں مقید کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کی جانب سے بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں پر ریاست میں ان کے داخلے پر پابندی کو صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ابھی گزشتہ دنوں تیس کے قریب ٹی وی چینلوں کی نشریات پر کشمیر میں پابندی کے بعد اب غیر ملکی صحافیوں کے وارد ریاست ہونے پر یہ تازہ پابندی ہونے کے احکامات حد درجہ مذموم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 739904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش