0
Wednesday 25 Jul 2018 17:01

پاراچنار، حلقہ این اے 46 کی اپ ڈیٹس

پاراچنار، حلقہ این اے 46 کی اپ ڈیٹس
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار حلقہ این اے 46 سے کل 25 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں سے 6 امیدوار ابرار جان طوری، سید اقبال، سید ارشاد حسین، ساجد حسین طوری، علی بیگم اور محمد حسین طوری مضبوط قرار دیئے جارہے ہیں، تاہم اصل مقابلہ اول الذکر 4 افراد کے مابین ہی ہوگا۔ پاراچنار سٹی کی جنوبی آبادی میں ابرار جان، جبکہ شمالی آبادی میں ساجد، ارشاد اور سید اقبال لیڈ پر ہیں۔ دیہات میں مخصوص امیدوارورں کے مخصوص اسٹیشنز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
1۔ ساجد طوری کے مخصوص سٹیشنز: بغدی، شنگک، نستی کوٹ، وسطی کڑمان (طوری)، بساتو وغیرہ 
 2۔ ابرار جان کے مخصوص علاقے: کچکینہ، کراخیلہ، بوڑکی، تائیدہ، مالی خیل، صدارہ، لوئر کڑمان، بوشہرہ (طوری)، لقمانخیل وغیرہ۔
3۔ سید اقبال میاں: پیواڑ صحرا کلے، غربینہ، جالندھر، گوساڑ، شکردرہ، زیڑان زوڑ کلے، نوے کلے، ملا باغ وغیرہ
4۔ سید ارشاد آئی جی: پیواڑ، علی شاری، نورکی، دوراوی، مہورہ، گرام کڑمانِ، سمیر، ابراہیم زئی اور خرلاچی وغیرہ۔   
جبکہ پاراچنار سٹی میں حسینی کالونی میں سید ارشاد، ڈنڈر کالونی میں ابرار جان، وسطی یعنی پاراچنار پرانا شہر میں سید ارشاد، جبکہ شمالی شہر میں ارشاد، سید اقبال اور ساجد طوری کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہے۔ اسکے علاوہ دیگر دیہات میں بھی ملی جلی صورتحال ہے، اہلسنت کے ووٹ بھی بٹے ہوئے ہیں، تاہم ان میں سید اقبال پہلے جبکہ ساجد طوری دوسرے نمبر پر ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 740186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش