0
Thursday 26 Jul 2018 11:36

مولانا فضل الرحمٰن کا مبینہ دھاندلی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان

مولانا فضل الرحمٰن کا مبینہ دھاندلی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 2 دن میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں شہباز شریف، آصف زرداری، سراج الحق اور انس نورانی سے بات ہو گئی ہے۔ دو دن کے اندر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ واضح رہے کہ ملک کی 8 سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے اور گنتی شروع ہونے کے ساتھ ہی پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے نکالا گیا۔ نون لیگ، پی پی پی، ایم ایم اے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پی ایس پی اور تحریک لبیک نے انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حتمی رزلٹ فارم 45 پر نہیں دیا جا رہا ہے بلکہ سادہ کاغذ پر لکھ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 740325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش