0
Sunday 29 Jul 2018 22:27

پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتے آئے ہیں، نام نہاد اتحادوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے، سہیل انور سیال

پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتے آئے ہیں، نام نہاد اتحادوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے، سہیل انور سیال
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ سندھ اور انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 12 سے کامیابی حاصل کرنے والے پیپلز پارٹی رہنما سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتے آئے ہیں، نام نہاد اتحادوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے، لاڑکانہ میں ہارنے پر پارٹی ضرور سوچے گی، پیپلز پارٹی کو کراچی میں انتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات ہیں، ایم کیو ایم کی سوچ کے مدنظر عوام نے انہیں مسترد کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب پہنچنے کے بعد تمام صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ پی پی پی کے خلاف اتحاد بنتے آئے ہیں، ہم نے پہلے سے زیادہ سیٹس حاصل کیں جبکہ خیرپور اور سانگھڑ میں پہلے سے زیادہ سیٹ لی ہیں، عوام نے چئیرمیں بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور نام نہاد اتحادوں کو سندھ کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 200 پر بلاول بھٹو زرداری کو ووٹ کم ملے، لاڑکانہ میں کریکر دھماکے سے بھی ٹرن آوٹ پر فرق پڑا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں ہارنے پر ضرور پارٹی سوچے گی، لاڑکانہ ہمارا ہے ہم لاڑکانہ کے ہیں، پیپلز پارٹی نے گذشتہ دو حکومتوں میں عوام کی خدمت کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سوچ کے مدنظر کراچی کے عوام نے انہیں مسترد کیا، تحریک انصاف خود پریشان ہے کہ کراچی میں اتنی سیٹس کیسے لے لیں، پیپلز پارٹی کو کراچی میں انتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں رہنے والے لوگ کبھی نہ کبھی اقتدار میں رہے ہیں جن کو سندھ کے عوام نے مسترد کردیا ہے، مخالفین نے ووٹر کو ہمارے خلاف اکسایہ لیکن عوام نے ہم پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ تمام پارٹی امیدوار بلاول بھٹو زرداری کی وجہ سے جیتے ہیں، پی پی پی کے خلاف 2008ء اور 2013ء میں بھی اتحاد بنے جن کو عوام نے اس وقت ہی مسترد کردیا تھا، 2018ء میں بھی پی پی پی مخالف اتحاد بنا جو صرف نام تبدیل کرکے آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں 180 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 15 پولنگز ہاری، انتخابات کے دوران میں نے بہت کچھ کیا، ہمارا ہے ہم لاڑکانہ کے عوام کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گذشتہ دو حکومتوں میں عوام کی خدمت کی، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، ذمہ دارانہ صحافت پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 741084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش