0
Monday 30 Jul 2018 19:42

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے فردوس شمیم اپوزیشن لیڈر کیلئے مضبوط ترین امیدوار

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے فردوس شمیم اپوزیشن لیڈر کیلئے مضبوط ترین امیدوار
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کے لئے ناموں پر غور شروع کردیا جب کہ فردوس شمیم نقوی قائد حزب اختلاف کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف 23 نشستوں کے ساتھ دوسری سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جب کہ ایم کیو ایم کو 16 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 11 نشستیں حاصل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے گزشتہ روز سندھ کے رہنماؤں نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں اپوزیشن لیڈر کے لئے  عمران اسماعیل، خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سندھ کے لئے تینوں ناموں میں فردوس شمیم نقوی کے نام کو فائنل کردیا جب کہ اپوزیشن لیڈر کے لئے ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 741309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش