0
Wednesday 1 Aug 2018 23:39

گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول کے نفاذ کا کوئی جواز نہیں بنتا، علامہ مرزا یوسف حسین

گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول کے نفاذ کا کوئی جواز نہیں بنتا، علامہ مرزا یوسف حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نامور عالم علامہ مرزا یوسف حسین نے اسد عاشورا کے موقع آئی ایس او بلتستان کے زیراہتمام منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری ظالموں کے خلاف مسلسل اظہار بیزاری اور قیام کا نام ہے۔ واقعہ کربلا دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے درس دیتا ہے۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ آغا علی رضوی اور عوامی حقوق کے لئے گلگت بلتستان میں آواز اٹھانے والوں پر فورتھ شیڈول کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ شیڈول فور دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے لئے بنایا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی امن پسندی کا اعتراف سپریم کورٹ آف پاکستان کے سربراہ محترم ثاقب نثار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلتستان کے عوام سے زیادہ محب وطن کسی صوبے کے عوام نہیں ہیں۔ ایسی دہشتگرد مخالف، محب وطن شخصیات کو شیڈول فور میں ڈالنے والا انڈیا کا ایجنٹ ہوسکتا ہے مگر پاکستان کا مخلص ہرگز نہیں ہوسکتا۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ اس فورتھ شیڈول میں جی بی اسمبلی کے نااہل نمائندوں کا ہاتھ ہے۔ اگر اسمبلی اراکین غیر قانونی فورتھ شیڈول کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو کس میں ہمت ہے کہ یہاں فورتھ شیڈول لگائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہاں پر فورتھ شیڈول کو نافذ کرکے خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ناجائز فورتھ شیڈول کا خاتمہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 741840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش