0
Thursday 2 Aug 2018 16:37

متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام 12 اگست کو میلاد چوک تا گلشن مارکیٹ آزادی مارچ منعقد ہوگا

متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام 12 اگست کو میلاد چوک تا گلشن مارکیٹ آزادی مارچ منعقد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کا اجلاس صدر زاہد بلال قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں متحدہ میلاد کونسل کے سیکرٹری جنرل رائو محمد عارف رضوی، سینئر نائب صدر رکن الدین ندیم حامدی، میجر محمد اقبال چغتائی، علامہ قاری غلام شبیر سواگی، علامہ قاری عزیزالرحمن خان قادری، قاری توفیق حامدی، پیر محمد مدنی رضوی، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، محمد افضل فرید چشتی، حافظ منظورالہی قریشی، محمد ثمر حامدی، محمد تسلیم قریشی، قاری اعجاز عطاری، محبوب علی قادری، صاحبزادہ محمد عمران، غلام حسین فریدی، عرفان حامدی، ملک عادل، شاہد اکرام، عبدالرزاق حامدی، فیاض حامدی، محمد ادریس انصاری اور دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ اگست کا مہینہ ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جس میں لاکھوں مردو خواتین نے اپنی جان، مال، عزت و آبرو اپنے پیارے وطن پر قربان کئے، ہمیں اس مہینے میں ان گمنام شہداء آزادی کو شاندار انداز سے خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، جن کی بدولت آج ہم آزاد و پاکیزہ فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت انسان کے خمیر میں رکھی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وطن کی محبت کو ایمان کا جزو قراردیا گیا ہے، متحدہ میلاد کونسل گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔ متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام عظیم الشان آزادی مارچ 12 اگست شام 4 بجے میلاد چوک شاہ رکن عالم کالونی سے شروع ہوکر گلشن مارکیٹ نیو ملتان چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔ آزادی مارچ میں متحدہ میلاد کونسل کے قائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ آزادی مارچ کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے رکن الدین ندیم حامدی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 742019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش