0
Saturday 4 Aug 2018 21:30

پشاور، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 سمگلر گرفتار

پشاور، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 سمگلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس نے منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 2 ہیروئن سمگلروں کو موٹر سائیکل سمیت دھر لیا، ڈی ایس پی کینٹ کمال حسین خان نے گزشتہ روز چونگی چوک ورسک روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روکا اور تلاشی لینے پر ملزمان طارق اور گل نبی کے قبضے سے 2 کلو ہیروئن بر آمد کرکے گرفتار کرلیا، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے 2 کلاشنکوفیں، 26 پستول، 3 رائفلیں، ایک بندوق، سینکڑوں کارتوس اور 4 کلو چرس برآمد کرکے تمام ملزمان کو حوالات منتقل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 742477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش