0
Sunday 12 Aug 2018 21:12

لاہور، مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

لاہور، مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف لاہور کے شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ درخواست راوی لنک روڈ کے رہائشی جان محمد رمضان نے تھانہ راوی روڈ میں جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 8 اگست کے جلسے کے دوران نظریہ پاکستان کی توہین کرتے ہوئے یومِ آزادی نہ منانے کا اعلان کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپنی تقریر کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے پاک فوج اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کیخلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کئے، لہٰذا ان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ پولیس درخواست پر قانونی کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔ مقدمہ درج نہ کرنے کی صورت میں وہ عدالت سے رجوع کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 744226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش