0
Monday 13 Aug 2018 13:54

22 سال سے مولانا فضل الرحمان نے اسلام اور کشمیر کیلئےکیا کیا، شیخ رشید احمد

22 سال سے مولانا فضل الرحمان نے اسلام اور کشمیر کیلئےکیا کیا، شیخ رشید احمد
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اکٹھے نہیں چلیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم نے عمران خان کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، جمہوریت کو آگے لے کر چلیں گے، آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کا پاکستان بنانے کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، اللہ نے آج ہمیں مضبوط اور محفوظ پاکستان دیا ہے، میں مولانا فضل الرحمان کو بھی جشن آزادی کی مبارکباد دے رہا ہوں جبکہ 22 سال سے مولانا فضل الرحمان نے اسلام اور کشمیر کے لیے کیا کیا۔

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اکھٹے نہیں چلیں گے، آصف زرداری 14 سال کی دوشیزہ نہیں وہ سب سے سیانے سیاست دان ہیں، انہیں پتا ہے کب کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہوگا، آج شیخ رشید اسمبلی میں ہے اور وہ لوگ کہیں اور ہیں، آج میں نے اسپیکر صاحب کو مبارکباد دے کر کہا اب کس کا مائیک بند کرو گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جہاں مناسب سمجھیں گے وہاں مجھے لگائیں گے، عمران خان کی حکومت میں شیخ رشید کی آواز غریبوں کی آواز ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 744355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش