0
Monday 13 Aug 2018 18:00

ملتان کے لائسنسداران کی جانب سے مخدوم حسن رضا مشہد ی کی حمایت کا اعلان

ملتان کے لائسنسداران کی جانب سے مخدوم حسن رضا مشہد ی کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمزت۔ تنظیم عزاداری امام حسین کونسل کے سربراہ، سجادہ نشین مخدوم سید حسن رضا مشہدی کی صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک مرید حسین، مہر فخر میتلا، زوار حسین لنگاہ، محمد اقبال، خلیفہ ندیم، اعجاز حسین کربلائی، بلال حسین، جسٹس (ر) ناصر حیدری، ملک شاہد، عدنان حیدر، سعید خان سیال، یٰسین حیدر، میاں صبور، سید علی حسن مشہدی، سید موسیٰ رضا مشہدی، سید حسنین رضا مشہدی، سید مراتب کاظمی، انور گنڈاپور، دلبر بلوچ، اشرف حسن، سمیت مختلف لائسنسداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید حسن رضا مشہدی نے کہا کہ حضرت پیر لال شاہ کا امام بارگاہ مرکزی ہے اور پیر لال شاہ نے عزاداری کا بنیاد ہندوستان اور پاکستان میں رکھی، اس وقت ملتان میں 3 گروپ اصغر نقوی، مزین چاون اور شفقت بھٹہ گروپ ہے، جبکہ لائسنسداروں نے آج فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ سے محرم الحرام ہو یا کوئی تہوار وہ مرکزی امام بارگاہ پیر سید لال شاہ کے ساتھ چلیں گے اور ان کے جلوس بھی تنظیم عزاداری امام حسین کونسل کے سربراہ، سجادہ نشین مخدوم سید حسن رضا مشہدی کی قیادت میں چلیں گے۔ انہوں نے کہا اب لائسنسداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔                                                                     
خبر کا کوڈ : 744384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش