0
Tuesday 14 Aug 2018 21:59

دہشتگردی کی معاونت سے متعلق 2 ارب روپے بحق سرکار ضبط

دہشتگردی کی معاونت سے متعلق 2 ارب روپے بحق سرکار ضبط
 اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے شبہے میں 2 ارب روپے ضبط کر لیے ہیں۔ وزارت داخلہ، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کے حکام  نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جائزہ ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع  کر دیا ہے۔  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کے انسداد دہشت گردی ونگ کو 7 مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ موصول  ہوئی تھیں، یہ تمام مشکوک ٹرانزیکشنز کالعدم تنظیموں سے متعلق تھیں۔ اعلیٰ حکام نے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کو بتایا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو ترسیلات زر روکنے کے لیے 1111 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ منی لانڈرنگ  اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں ایک ہزار چار سو 66 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان الزامات کے تحت 542 مقدموں میں الزامات ثابت ہونے پر مختلف سزائیں دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی ٹیم نے جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، لشکر طیبہ کے خلاف اقدامات کی تفصیلات کے ساتھ  ساتھ جیش محمد، داعش (آئی ایس آئی ایس) اور حقانی نیٹ ورک کو مالیاتی وسائل کی فراہمی کے خلاف  اقدامات کی تفصیلی معلومات طلب کر لی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش