0
Wednesday 15 Aug 2018 23:58

بھارت کا یوم آزادی، بی جے پی کے صدر کو خفت کا سامنا، قومی پرچم لہرانے کی بجائے گرا دیا

بھارت کا یوم آزادی، بی جے پی کے صدر کو خفت کا سامنا، قومی پرچم لہرانے کی بجائے گرا دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ یومِ آزادی کے موقع پر پرچم لہرانے کے بجائے گرا بیٹھے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، جہاں پارٹی کے صدر امیت شاہ کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا، جب انہوں نے ملک کا پرچم لہرانے کی کوشش میں اسے نیچے گرا دیا۔ امیت شاہ کے بھارتی پرچم گرانے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جیسے ہی پرچم لہرانے لگے وہ گر گیا، جس کے بعد انہوں نے بوکھلا کر پرچم کو دوبارہ لہرایا اور جلدی سے ڈوری سکیورٹی گارڈ کے حوالے کردی۔ بھارت کے 72ویں یوم آزادی کی اس تقریب میں کئی پارٹی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔ قبل ازیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ پر پرچم لہرایا اور عوام سے خطاب بھی کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر حکومتی کابینہ کے اراکین نے بھی اپنی رہائش گاہوں پر پرچم لہرایا۔
خبر کا کوڈ : 744833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش