0
Friday 17 Aug 2018 11:33

کشمیر میں حالات خراب کرنے کیلئے سازشی عناصر سرگرم ہوگئے ہیں، کرن رینجیو

کشمیر میں حالات خراب کرنے کیلئے سازشی عناصر سرگرم ہوگئے ہیں، کرن رینجیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پر کشمیر میں تشدد بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت کرن رینجیو نے آج واضح کر دیا اندرون ریاست حالات کو خراب کرنے کے لئے سازشی عناصر سرگرم ہوگئے ہیں اور یہ سب کچھ سرحد پار کی ایما پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر پاکستانی گولہ باری کے ردعمل میں کہا کہ یہ بھی سرحد پار کی سازش ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ دراندازوں کو کشمیر میں دھکیلا جا سکے۔ نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کے امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت کرن رینجیو نے کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایک امن دشمن عناصر امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قابض فورسز پر سنگبازی کی گئی اور کئی ایک اہلکاروں کو سنگبازوں نے یرغمال بھی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کشمیر کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 745021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش