0
Friday 17 Aug 2018 22:16

ڈیم فنڈ میں 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع

ڈیم فنڈ میں 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم کردہ فنڈ میں اندرون اور بیرون ملک سے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر ڈیم فنڈ میں 13 اگست تک تقریباً 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد عطیات فنڈ میں موصول ہوئے، اسی طرح 9 اگست کو 8 کروڑ 74 لاکھ روپے، 8 اگست کو 6 کروڑ 34 لاکھ روپے اور چھ گست کو 4 کروڑ 49 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 69 لاکھ سے زائد رقوم جمع کرائی گئیں، جبکہ ملک کے اندر سے مجموعی طور پر 85 کروڑ 48 لاکھ روپے جمع کیے جا چکے ہیں۔ اندرون ملک سے 3 کروڑ 91 لاکھ روپے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے وصول ہوئے، دو کروڑ 6 لاکھ روپے انٹربینک ٹرانسفر سروس کے ذریعے، جبکہ 77 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم مختلف بینکوں میں جمع کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 745103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش