0
Friday 17 Aug 2018 23:47

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے آدھا کراچی تاریکی میں ڈوب گیا

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے آدھا کراچی تاریکی میں ڈوب گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، نصف شہر تاریکی میں ڈوب گیا، بن قاسم میں ہائی ٹینس لائن ٹرپ کرنے سے ملیر سے گارڈن اور سرجانی سے ٹاور تک بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم میں ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی، شہر قائد کے متعدد گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے ضلع وسطی، جنوبی اور شرقی کے بیشتر علاقوں سمیت آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ، لسبیلہ، گارڈن و اطراف، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور سہراب گوٹھ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے بفرزون، فیڈرل بی ایریا گلشن اقبال، ریڈ زون، صدر، برنس روڈ، ایئر پورٹ، ملیر، شاہ فیصل کالونی  اور اطراف کے علاقے متاثر ہیں۔ گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس بھی تاریکی میں ڈوب گئے، کلفٹن، ڈیفنس، گرومندر، لیاقت آباد اور ناظم آباد میں بھی بجلی غائب ہے، کھارا در، میٹھا در، کیماڑی بھی اندھیرے میں ڈوب گئے۔
خبر کا کوڈ : 745109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش