0
Tuesday 21 Aug 2018 16:56

پاکستان کو اندھیروں میں جھونکنے والی قوتوں سے متحد ہوکر لڑیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان کو اندھیروں میں جھونکنے والی قوتوں سے متحد ہوکر لڑیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھرپور انداز میں دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہوئے اور قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو مؤثر انداز سے شکست دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھرپور انداز میں دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہوئے اور قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو مؤثر انداز سے شکست دی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہاردی سے لڑ کر دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کو اندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنے والی قوتوں سے متحد ہوکر لڑیں گے اور قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ہر شکل اور قسم کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کے لیے تمام قوتوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف حج کی ادائیگی کے لیے مکہ المکرمہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے فریضہ حج ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان عرفات میں قوم اور شہداء کے لیے خصوصی دُعا کی۔
خبر کا کوڈ : 745757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش