0
Tuesday 28 Aug 2018 11:08

شاہ محمد نے خفگی کا اظہار کیا تھا، انکو منا لیا گیا ہے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

شاہ محمد نے خفگی کا اظہار کیا تھا، انکو منا لیا گیا ہے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اندرونی حلقوں میں چھوٹی موٹی ناراضگیاں چلتی رہتی ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی تشکیل کے معاملے میں صرف ایک رکن اسمبلی نے اپنی خفگی کا اظہار کیا تھا، جن کو منا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ محمد نے ان سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا لیکن اب تمام معاملات طے پا چکے ہیں، ضمنی الیکشن کے بعد شاہ محمد کو قلمدان دیدیا جائے گا۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ وہ تمام نئے اور پرانے اراکین کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اراکین کو تجربے کی بنیاد پر قلمدان دیئے گئے ہیں۔ وزراء کی حلف برداری آج ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کابینہ کی تشکیل کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حلقوں میں اختلافات کی خبریں سر اُٹھانے لگی ہیں۔ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کیا تھا، جس کے ایک روز بعد ہی تحریک انصاف کے حلقوں میں ہونے والے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، جب ملک شاہ محمد خان نے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے اپنا نیا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 746647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش