0
Wednesday 29 Aug 2018 16:28

عامر لیاقت پارٹی سے ناراض، ایم این ایز کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا

عامر لیاقت پارٹی سے ناراض، ایم این ایز کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے کھلاڑی عامر لیاقت حسین پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے، کراچی ایم پی ایز اور ایم این ایز کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا۔ تحریک انصاف کے کھلاڑی عامر لیاقت آگ بگولہ ہوگئے۔ انہوں نے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ شور مچاتا ہوں تو ٹکٹ ملتا ہے، شور کرتا ہوں تو موبائل نمبر بھی ملتا ہے، خدا کے لئے اب بھی بہتری لے آئیں، بار بار اتنی سیٹیں نہیں ملیں گی، اپنی عزت اپنے ہاتھوں سے خراب نہ کریں، اگر اپنے ہی لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنی ہے تو پھر آگے مسائل بنیں گے۔ انہوں نے کہا گورنر صاحب نے مجھے حلف برداری میں بلایا مگر عشائیہ میں کیوں نہیں بلایا گیا؟۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ تحریک انصاف میں طوفان اٹھ رہا ہے کسی کو اس کا اندازہ نہیں، کراچی کے بہت سے ایم این ایز کو پوچھا ہی نہیں جا رہا، پی ٹی آئی کے 14 ایم این اے حکومتی نشستوں پر نہ بیٹھنے کا سوچ رہے ہیں، اس میں کراچی ہی نہیں خیبر پختونخوا کے ایم این ایز بھی شامل ہیں لیکن عمران خان کسی سے مشورہ ہی نہیں کر رہے۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ عمران خان بار بار بلانے پر بھی مزار قائد نہیں آ رہے، مجھے بھی نہیں بلایا جا رہا کیونکہ میں جمشید کوارٹرز جیسا مسئلہ اٹھا رہا ہوں اور مجھے کسی طرح سے نہیں لگ رہا کہ تحریک انصاف اس مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا جب ہیلی کاپٹر میں عشق اور محبت آجائیں تو وہ پیٹرول نہیں لیتا پھر وہ عشق کی اڑان سے چلتا ہے، ہیلی کاپٹر پرواز کی حقیقت کو گوگل پر پڑھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروٹوکو ل نہ لینے کی ساری باتیں جھوٹ ثابت ہو رہی ہیں، کہا گیا تھا کہ گورنر ہاؤس میں اجلاس نہیں ہونگے جبکہ گورنر ہاؤس اب بھی فعال اور وہاں اجلاس ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے مزید کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی میں زرداری کے پاس گیا، میں نے قدموں میں بیٹھ کر زرداری صاحب سے کہا کہ احتجاج نہ کریں، لیکن مجھے مسلسل نظر انداز کیا جار ہا ہے جس سے دکھی ہوں، این اے 245 پر عمران خان نہیں اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی۔
خبر کا کوڈ : 746926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش