0
Wednesday 29 Aug 2018 21:25

افغانستان میں فضائی حملہ، طالبان کا ڈسٹرکٹ گورنر ہلاک

افغانستان میں فضائی حملہ، طالبان کا ڈسٹرکٹ گورنر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے کاپیسا میں غیرملکی فورسز کے فضائی حملے میں طالبان کا شیڈ و ڈسٹرکٹ گورنر ہلاک ہوگیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے کاپیسا میں گذشتہ روز غیرملکی فورسز نے فضائی حملے میں طالبان کے شیڈ و ڈسٹرکٹ گورنر کو نشانہ بنایا، حملے میں قاری یوسف 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ حملے میں متعدد طالبان زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے قاری یوسف کی ہلاکت پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 746971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش