0
Tuesday 4 Sep 2018 09:37

نئے صدرِ مملکت کا چناؤ، دستور میں الیکٹورل کالج تشکیل دیا گیا

نئے صدرِ مملکت کا چناؤ، دستور میں الیکٹورل کالج تشکیل دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ صدارتی الیکشن کیلئے الیکٹرول کالج کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ سینیٹ ،قومی اسمبلی اور سب سے چھوٹی صوبائی اسمبلی کے ہررکن کا ایک، ایک ووٹ تسلیم کیا جاتاہے جبکہ دیگر 3 صوبائی اسمبلیوں کے ووٹ چھوٹی صوبائی اسمبلی کے برابر کر دیئے جاتے ہیں۔ صدارتی الیکشن میں صوبوں کو یکساں اہمیت دی جائے، اس وقت سب سے چھوٹی بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 65 ہے، اس طرح دیگر 3 صوبائی اسمبلیوں کو بھی صدارتی الیکشن میں 65/65 ووٹ ملیں گے، اس کے لئے ہر صوبائی اسمبلی کے کل ارکان کو 65 سے تقسیم کر کے جو نمبر نکلتا ہے، اتنے ارکان کو ملا کر ایک ووٹ تسلیم کیا جاتا ہے، جیسے پنجاب اسمبلی کے کل ارکان ہیں 371 ہے جنہیں 65 سےتقسیم کیا تو عدد 5.70نکلتا ہے، یعنی پنجاب اسمبلی میں 5.70 ارکان کا ایک ووٹ بنا۔ اسی طرح سندھ اسمبلی میں کل 168 ارکان کو 65 سے تقسیم کیا تو 2.58 ارکان کا ایک ووٹ بنتا ہے، کے پی کے اسمبلی میں کل ارکان 124 کو 65 سے تقسیم کیا تو 1.90 ارکان کا ایک ووٹ ہوا اور سب سے کم ارکان کی تعداد بلوچستان اسمبلی کی ہے جس کے 65 ارکان میں سے ہر ایک کا ایک ووٹ بنتا ہے کیوں کہ جب 65 کو 65 سے تقسیم دیں گے تو اس کا ایک ووٹ بننے گا۔

اس طرح قومی اسمبلی کے 342، سینیٹ کے 104 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 65×4 ارکان کا مجموعہ 706 نکلتا ہے جو الیکٹورل کالج کا مجموعی نمبر ہے۔ قومی اسمبلی میں اس وقت 342 میں سے 330 ارکان موجود ہیں، جبکہ 12 سیٹیں خالی ہیں، 330 میں سے 176 ارکان حکومتی اتحاد اور 150 اپوزیشن کے ہیں جبکہ 4 ارکان آزاد ہیں،سینیٹ میں 68 ارکان کا تعلق اپوزیشن اور 25 کا حکومتی اتحاد سے ہے، 11 آزاد ارکان ہیں۔ یوں گرینڈ ٹوٹل میں پی ٹی آئی اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو 346 ووٹ مل سکتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مولانا فضل الرحمان میدان میں ہیں، اگر اپوزیشن کے دونوں امیدواروں میں سے کوئی بھی آخر وقت تک دستبردار نہیں ہوتا، تو اپوزیشن کے 320 ووٹ بٹ جائیں گے، آزاد اور دیگر ارکان کی تعداد 23 ہے، ان میں سے بھی بیشتر کا حکومتی امیدوار کی طرف ہی جانے کا امکان ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 747922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش