0
Tuesday 4 Sep 2018 10:18

بھارت اور اسرائیل کا عرب ممالک میں مشترکہ انٹلیجنس سسٹم شروع کرنے پر اتفاق

بھارت اور اسرائیل کا عرب ممالک میں مشترکہ انٹلیجنس سسٹم شروع کرنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور اسرائیل نے عرب ممالک اور افغانستان میں مشترکہ انٹلیجنس سسٹم شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی خفیہ ادارے را اور اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے درمیان افغانستان اور عرب ممالک کے حوالے سے نئے اہداف پر رابطے، اردن میں موساد اور انڈین خفیہ اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کی کئی روز تک ملاقاتوں کی اطلاعات کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انڈین خفیہ ادارے عرب ممالک جہاں موساد کے لئے کام کرنا مشکل ہے وہاں را اس حوالے سے موساد کی مدد کرے گی۔ ایک اور اطلاع ہے کہ موساد نے افغانستان میں انڈین اہداف پر انڈین اداروں کی بیک ڈور سے مکمل مدد کرنےکی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس بارے میں بھارتی حکومت نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ اکتوبر 2017ء کے معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے افغانستان میں اسرائیل بھارت کو اینٹی پاکستان عناصر کو ہر طرح کی سپورٹ کرے گا اور ایسے عرب ممالک میں جہاں اسرائیل اور انڈیا موجود ہے مشترکہ طور سے اپنے رابطوں میں نئے اہداف پر کام کریں گے۔ ایک اور اطلاع ہے کہ انڈیا نے افغانستان میں نئے اقسام کے جدید خفیہ آلات کی فراہمی میں مدد طلب کی ہے جدید انٹلیجنس سسٹم میں استعمال ہونے والے آلات کیلئے را کے افسروں نے موساد سے بھی تربیت لی ہے، کہا جا رہا ہے کہ عرب ممالک کی آپس کی کشیدگی سے اسرائیل اور انڈیا کے باہمی مفادات وابستہ ہیں۔ یہود اور ہنود نے اس حوالے سے عرب ممالک میں اپنا مشترکہ انٹلیجنس سسٹم شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 747933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش